ایکنا نیوز- عالم اسلام کے معروف قاری ڈاکٹر احمد احمد نعینع نے منی واقعے میں متعدد ایرانی قاریوں کی شہادت پر ہمدردی اور غم کا اظھار کرتے ہوئے تسلیت پیش کی ۔ ان پیغام کا متن پیش خدمت ہے۔
انالله و اناالیه راجعون
یہ عظیم حادثہ ایک مصیبت سے کم نہیں اور امید ہے کہ شہید حجاج خدا وند بزرگ کی بارگاہ اور رسول اکرم(ص) کے جوار میں رزق سے مستفید اور وہاں پر خوشحال بسر کر رہے ہوں گے
تمام شہدا کے لیے مقام ارفع اور انکے خاندان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتا ہوں اور ایرانی قوم اور اہل قرآن کے لیے اس غم کے موقع پر تعزیت پیش کرتا ہوں ۔