شیخوپورہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، کالا قاری سمیت 5 دہشتگرد ہلاک ، اسلحہ ، بارود برآمد

IQNA

شیخوپورہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، کالا قاری سمیت 5 دہشتگرد ہلاک ، اسلحہ ، بارود برآمد

14:18 - October 10, 2015
خبر کا کوڈ: 3383710
بین الاقوامی گروپ:محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے انتہائی مطلوب کالا قاری سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

ایکنا نیوز- انسداد دہشت گردی فورس نے صبح سویرے شیخوپورہ میں خان پور نہر کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں ایک ڈیرے میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

دنیا نیوز کے مطابق فائرنگ کے زبردست تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد مارے گئے ، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں کلاشنکوفیں ، ہینڈ گرنیڈ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں میں سے 2 کی شناخت کالا قاری اور کاشف عرف کاشی کے ناموں سے کر لی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق کالا قاری چیف سرجن بریگیڈیر مشتاق، سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی اور روات اور ترنول کے قریب نیٹو گاڑیوں پر حملے سمیت پاکستان میں دہشت گردی کے بڑے واقعات میں ملوث تھا۔ ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے بتایا جاتا ہے ، ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس کو اطلاع ملی کہ دہشت گرد لاہور اور شیخوپورہ میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔ ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دی گئی ہیں۔

303208

نظرات بینندگان
captcha