سڈنی میں امام حسین (ع)امن کانفرنس کا انعقاد

IQNA

سڈنی میں امام حسین (ع)امن کانفرنس کا انعقاد

14:38 - October 26, 2015
خبر کا کوڈ: 3394961
بین الاقوامی گروپ: پنجتن سنٹر اور پاک آسڑیلیا ایسوسیشن کے تعاون سے کانفرنس میں مختلف مذاہب کے اسکالرز شریک ہوئے

ایکنا نیوز- محرم الحرام کی مناسبت سے پیغام عاشورا اور فکر کربلاء کو عام کرانے کے حوالے سے پنجتن سنٹر کی کوششوں سے امام حسین (ع)  امن کانفرنس منعقد کی گئی جسمیں شیعہ سنی دانشوروں  کے علاوہ سکھ، ہندو اور عیسائی سکالرز بھی شریک تھے
مقررین نے واقعہ کربلا اور عاشورا پر اظھار خیال کرتے ہوئے امام حسین کو محسن انسانیت قرار دیا اور کہا کہ امام حسین کسی ایک مسلک یا مذہب تک محدود نہیں بلکہ انکی سوچ اور افکار آفاقی تھے اور اگر حسینی پیغام عام ہوتو دنیا سے ظلم و اور نا انصافی کا خاتمہ ہو۔
مقررین نے انسانوں میں امن و محبت کو لازمی قرار دیتے ہویے ہر قسم کے ظلم، شدت پسندی اور نفرت و تعصب سے بیزاری کا اظھار کرتے ہوئے امام حسین (ع)کی سیرت کو نمونہ عمل قرار دیا۔

نظرات بینندگان
captcha