ایکنا نیوز- شعبہ یورپ- مسلمان مہاجر کیمپوں میں سلفی سرگرمیوں کی اطلاعات کے بعد جرمن حکام کوشش کررہے ہیں کہ ان افراد کو مہاجرین تک پہنچنے سے روک دیا جائے
جرمن سنیٹر اولریش مویررنے بھی ان شدت پسند عناصر سے ہوشیار رہنے پر تاکید کی ہے۔
انہوں نے «فوکوس» میگزین سے گفتگو میں کہا کہ چند ہفتوں سے مشاہدہ کیا جارہا ہے کہ کچھ تبلیغی عناصر ان کیمپوں کے اطراف میں عبادت کرنے اور مہاجروں کو تبلیغ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور انکو خوراک دیکر ان سے بات چیت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکام کی کوشش ہے کہ ان عناصر کو زیادہ سرگرمی سے روکے کیونکہ ان تبلیغیوں کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو اپنے گروپ میں شامل کرسکے۔