ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Irish Times»،کے مطابق « دین اور اخلاق» کلاسز شروع کرنے کا قانون اسکول سسٹم میں پاس ہوچکا ہے
البتہ کورس ورک زیادہ ہونے کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بعض والدین ان کلاسز پر اعتراض کرسکتے ہیں
ایجوکیسن پالیسی بنانے والے ادارے کا کہنا ہے کہ ان کلاسوں کا مقصد طلباء کو دین ، طرز زندگی اور دیگر مذاہب کی ثقافت سے روشناس کرانا ہے
ادارے کا کہنا ہے کہ ان کلاسوں میں کسی خاص مذہب کو فوکس نہیں کیا گیا ہے بلکہ تمام مذاہب کے بارے میں طلباء کو تعلیم دی جائے گی جس سے طلباء کے درمیان افہام و تفہیم اور ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا
کلاسز میں خود داری، آزادی اور انسانی حقوق کے مسایل پڑھایے جائیں گے۔