ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «لیبانون فایلز» کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 2 خودکش حملوں میں 41 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکےجنوبی بیروت میں ایک شاپنگ پلازہ کے قریب ہوئے جن کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے خودکش تھے اور حملہ آوروں نے شیعہ آبادی کو نشانہ بنایا، واقعے کے بعد قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور عوام سے خون کے عطیات دینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق دھماکوں میں زخمی متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
واقعے میں حزب اللہ کے ایک اہم رکن «ابو مرتضی» کی شہادت کی بھی اطلاع ہے ۔
وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کے مطابق آج یوم سوگ منایا جارہا ہے ۔