یمن کے مفرور صدر کا عوامی تحریک انصار اللہ کے مقابلے میں شکست کا اعتراف

IQNA

یمن کے مفرور صدر کا عوامی تحریک انصار اللہ کے مقابلے میں شکست کا اعتراف

15:10 - November 14, 2015
خبر کا کوڈ: 3449253
بین الاقوامی گروپ:یمن کے مستعفی و مفرور صدر نے سعودی عرب کے زیر قیادت، عرب اتحاد کی شکست کا اعتراف کر لیا ہے-

ایکنا نیوز-سحرٹی وی- یمن کے الحیاد نیٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایجنٹوں کے وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے حملوں کے مقابلے میں فوج اور عوامی رضاکاروں کی بڑے پیمانے پر پیشقدمی کے بعد مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی نے عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے- منصور ہادی نے یمن کی عوامی تحریک کے مقابلے میں ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انصار اللہ کے جوانوں نے سینٹرل بینک کو اپنے کنٹرول میں لے کر صوبوں اور شہروں کا بجٹ اپنے اختیار میں لے لیا ہے اور یہ امر ان علاقوں پر کاری ضرب ہے جو ابھی ان کے کنٹرول میں نہیں آئے ہیں- یمنی فوج اور عوامی انقلابی تحریک کے جوانوں نے گذشتہ ہفتے میدان جنگ میں بھاری کامیابی حاصل کرتے ہوئے جنوب مشرقی یمن کے صوبہ شبوہ میں اہم کامیابی حاصل کی ہے یہاں تک کہ جنوبی یمن کے صوبہ ضالع میں سعودی عرب کے کئی فوجی اڈوں اور شہر دمت کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے-

200552

ٹیگس: یمن ، صدر ، مفرور ، شکست ، اعتراف
نظرات بینندگان
captcha