ایکنا نیوز-امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں پریس بریفنگ کے دوران لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ فاٹا اور دیگر پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے جس میں پاک فوج کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں اور علاقے کے بڑے حصے کو کلیئر کرالیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک افغان سرحد کھلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے کئی دہشت گرد سرحد عبور کرگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بھارت کے ساتھ کشمیر پر تنازع ہے جسے جلد حل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ داعش اس وقت مشرق وسطیٰ میں کارروائیاں کر رہی ہے لیکن دیگر خطوں کو بھی اس سے خطرہ ہوسکتا ہے، تاہم داعش بین الاقوامی قوتوں کو شکست نہیں دے سکتی جبکہ پاکستان میں داعش کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔