داعش کی افغان شیعوں کے خلاف دوبارہ گھناونی کاروائی

IQNA

داعش کی افغان شیعوں کے خلاف دوبارہ گھناونی کاروائی

12:41 - November 22, 2015
خبر کا کوڈ: 3455616
بین الاقوامی گروپ:افغانستان میں داعش نے بسوں سے اتار کر 30 شیعہ ہزارہ کو اغوا کرلیا

ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل کی سپر ہائی وے پر عالمی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے دہشت گردوں نے مسافر بس سے 30 شیعہ ہزارہ مومنین کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے،زرائع کے مطابق آج صبح جب ایک مسافر بس قندھار سے کابل کی جان رواں دواں تھی تو اسی دوران مین کابل ہائی وے پر گھات لگائےداعش کے تکفیری دہشت گردوں نے اسلحے کے زور پر بس روک لی اور بس میں سوار شیعہ ہزارہ مومنین کہ جنکی تعداد بیس  سے ذائد بتائی جارہی ہے کو شناخت کے بعد اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے
یاد رہے کہ چند ہفتوں قبل اسی طرح کے ایک واقعے میں کہ جسمیں داعش کے تکفیری دہشت گردوں ایک مسافر بس سے اغوا کئے جانے والے شیعہ ہزارہ مرد،عورتوں اور معصوم بچوں کو اغوا کرنے کے بعد ذبح کرنے کے بعد ان کی لاشیں کابل ہائی وے پر پھینک دی تھیں،اس اندوہناک واقعے کے خلاف کابل اور گرد و نواح کےرہائشی لاکھوں شیعہ ہزارہ مومنین نےشھداء کے جنازوں کے ساتھ کابل میں افغان صدر کے محل کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا تھا کہ جسمیں افغان صدر نے اشرف غنی نے مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف بھرپور کاروائی کا وعدہ کیا تھا کہ جسکے بعد شھداء کی تدفین عمل میں لائی گئی تھی
افغان صدر کی یقین دہانی کے باوجود ایک بار پھر داعش کے تکفیری دہشت گردوں نے  اسی مقام کہ جہاں سے گذشتہ ماہ بھی شیعہ ہزارہ مومنین کو اغوا کرکے شھید کردیاگیا تھا اسی انداز میں کاروائی کرکے 20 سے ذائد شیعہ ہزارہ مومنین کوبس سے شناخت کرنے کے بعد اغوا کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، آخری اطلاعات آنے تک سیکیورٹی فورسز نے مذکورہ بالا علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

3455141

نظرات بینندگان
captcha