داعش کو کافر قرار نہ دینے پر اعتراض

IQNA

داعش کو کافر قرار نہ دینے پر اعتراض

13:02 - November 24, 2015
خبر کا کوڈ: 3456555
بین الاقوامی گروپ: جامعہ الازھر کے استاد نے الازھر کی جانب سے داعش کو کافر قرار نہ دینے پرمخالفت کا اعلان کیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الیوم السابع»،کے مطابق جامعہ الازھر کے استاد احمد کریمه نے کہا ہے کہ جو گروپ لوگوں کی جان و مال اور آبرویزی کو جائز سمجھتا ہے ایسا گروپ واضح طور پر کافر ہے
مصر کے سٹلائیٹ چینل دریم کے پروگرام  «10 نایٹ» سے گفتگو میں انہوں نے داعش کو الازھر کی جانب سے قرار نہ دینے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے عناصر کافر،مرتد اور اسلام سے خارج ہیں
احمد کریمہ نے کہا کہ میں داعش کو کافر قرار نہ دینے پر الازھر کے فیصلے سے متفق نہیں ہوں گرچہ الازھر اپنے فیصلے میں خودمختار ہے.
قابل ذکر ہے کہ الازھر کے ڈپٹی عباس شومان نے داعش کے کفر کے سوال پر کہاتھا کہ ہم نہیں جانتے ہیں کہ جو کلمہ پڑھتا ہے اسکو کافر کہے اگرچہ وہ کتنا گناہکار کیوں نہ ہو لہذا اگر داعش کو کافر قرار دیتے ہیں تو ہم میں اور داعش میں کیا فرق رہ جائے گا جو دوسروں کا کافر قرار دیتی ہے.

3456053

 

نظرات بینندگان
captcha