ایکنا نیوز- رہبر معظم سے صدر پیوٹن کی ملاقات اور پھر روسی صدر کی جانب سے قرآن تحفہ پیش کرنا میڈیا کی خصوصی توجہ حاصل کرگیا ہے
عربی میڈیا
پیوٹن کا رہبر کو قرآن کا تحفہ کے عنوان کے ساتھ «إرم نیوز» لکھتی ہے کہ ملاقات میں سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکہ علاقے میں فوجی مقاصد میں ناکامی کے بعد شام میں مذاکرات کے زریعے سے اپنے اہداف تک پہنچے کی کوشش کررہا ہے
نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ روسی صدر آتے ہی فورا رہبر معظم سے ملاقات کے لیے گئے جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور پھر دو گھنٹے ملاقات کے بعد انہوں نے نادر قرآنی نسخہ بھی تحفے میں پیش کیا
فلسطینی نیوز ایجنسی، هنا فلسطین، هذا الیوم، صدی البلد، انباء العراق، شبکه خبری نیو نیوز، روسیا الیوم، العربیه، التحریر، اخبارک.نت، i24news.tv، sputniknews عربی اور بترول مصری ویب سایٹ«egyptpetrol.com» میں اس خبر کو خاصا کوریج دیا گیا ہے
اکثراخبارات میں قرآنی تحفہ پیش کرتے ہویے پیوٹن کی تصویرکو نمایاں کرکے میڈیا نے تشہیر کیا ہے
انگریزی اخبارات
مختلف انگلش اخبارات اورمیڈیا میں بھی اسی طرح کے عنوان کا انتخاب کیا گیا ہے
نیوز ایجنسی «بلوم برگ» آمریکا، «رویٹرز»، میگزین «نیوز ویک»، «ABC News»،چینل ،ترک روزنامه «ڈیلی صبح» ، روزنامه «وال اسٹریٹ ژورنال» اور «USA Today» میں اس خبر کو جگہ نمایاں کوریج ملی ہے۔
فرنچ میڈیا
اس خبر کو فرنچ میڈیا نے بھی خاصا کوریج دیا ہے
«بی اف ام ٹی وی» اور «لوریان لوژور» وغیرہ میں پیوٹن اور رہبر انقلاب کی ملاقات اور قرآنی تحفہ کی خبر لگائی گئی ہے اور شاید آنے والے دنوں میں دیگر میڈیا بھی اس خبر کی تشہیر سے پیچھے نہ رہے۔