غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے بعض فلسطینی مساجد میں اذان دینے پر پابندی

IQNA

غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے بعض فلسطینی مساجد میں اذان دینے پر پابندی

8:23 - December 06, 2015
خبر کا کوڈ: 3460141
بین الاقوامی گروپ: غاصب صیہونیوں نے صرف مسجد ابراہیمی میں اذان دینے پابندی لگانے پر ہی اکتفا نہیں کیا ہے بلکہ انہوں نے فلسطینیوں کو دینی فرائض انجام دینے کے لئے اس مسجد میں داخل ہونے سے بھی بارہا روکا ہے۔

ایکنانیوز- سحر ٹی وی- رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف جارحانہ پالیسیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بعض فلسطینی مساجد خاص طور سے الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی میں اذان دینے پر پابندی لگا دی ہے۔

دریں اثنا فلسطین کی دینی امور و اوقاف کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مساجد میں اذان پر پابندی لگانے کا صیہونیوں کا اقدام تمام آسمانی مذاہب کے اصولوں اور بین الاقوامی معاہدوں کے منافی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونیوں نے صرف مسجد ابراہیمی میں اذان دینے پابندی لگانے پر ہی اکتفا نہیں کیا ہے بلکہ انہوں نے فلسطینیوں کو دینی فرائض انجام دینے کے لئے اس مسجد میں داخل ہونے سے بھی بارہا روکا ہے۔

201365

نظرات بینندگان
captcha