پورے ملک میں مدارس کی رجسٹریشن پر تیزی سے کام جاری ہے، سردار یوسف

IQNA

پورے ملک میں مدارس کی رجسٹریشن پر تیزی سے کام جاری ہے، سردار یوسف

9:05 - December 15, 2015
خبر کا کوڈ: 3463277
بین الاقوامی گروپ: ٹیکسلا میں واقع مدرسہ کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور تعلیمی ماہرین کی مدد سے مدارس کے لئے کورس تیار کر رہے ہیں، وہ طلبا کی دینی و دنیوی دونوں تعلیموں میں فائدہ مند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب نواز حکومت کی بڑی کامیابیوں میں سے ہے۔

ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالہ سے تمام مکاتب فکر کے علماء کے درمیان اتفاق رائے موجود ہے۔ یہ بات انہوں نے واہ کینٹ، ٹیکسلا میں ایک مدرسہ کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ہو گی۔ پورے ملک میں مدارس کی رجسٹریشن اور مدرسہ ریفامز کے حوالہ سے تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت مذہبی امور تعلیمی ماہرین کی مدد سے مدارس کے لئے کورس تیار کر رہے ہیں، وہ طلبا کی دینی و دنیوی دونوں تعلیموں میں فائدہ مند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب نواز حکومت کی بڑی کامیابیوں میں سے ہے۔ سردار یوسف کا کہنا تھا کہ نظام صلوۃ کو جلد پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔

505174

نظرات بینندگان
captcha