ایکنا نیوز- لبنانی اخبار «اللواء» کے مطابق دہشت گردی روکنے اور عدم تشدد کی ثقافت پھیلانے میں مصروف جرمنی کی «برگهوف» فاونڈیشن کے تعاون سے بیروت کے دارلفتوی مرکز میں سیمینار منعقد ہوگا
اس بین الاقوامی سیمینار میں مصر کے مفتی شوقی علام، اردن کے مفتی ، شیخ عبدالکریم خصاونه، اردن کے مفتی شیخ عبداللطیف دریان، سمیت لبنان کے اہم علما شرکت کریں گے
افتتاحی تقریب سے مصر اور لبنان کے مفتی اعظم خطاب کریں گے
«بقایے باہمی اور روادار ی میں مذہبی میڈیا کا کردار» سیمینار کا باقاعدہ سیشن کل سے شروع ہوگا جس میں
شیخ وفیق حجازی «قرآن و سنت؛ تیوری اور میڈیا» جبکہ فادی جارودی میڈیا کے حقایق اور ضرویات پر اظھار خیال کریں گے
«میڈیا اور ڈایلاگ » ، «مذاہب میں گفتگو اور جدیدیت کے تقاضے» «مذیبی اور سوشل میڈیا » ، « شدت پسند تنظیموں کا میڈیا میں کردار اور راہ حل » ،«میڈیا کا شدت پسندانہ رویہ یا مذہبی تنظیموں کا؟» اور «الازهر اور میڈیا میں شدت پسندی کے خلاف کردار» جیسے موضوعات پر اہم لبنانی اور دیگر ممالک کے دانشور حضرات اس سیمینار میں اپنے مقالے پیش کریں گے
مذکورہ سیمینار کل اختتام پذیر ہوگا۔