بارسلونا یونیورسٹی بھی صھیونی رژیم کے بایکاٹ کرنے والوں میں شامل

IQNA

بارسلونا یونیورسٹی بھی صھیونی رژیم کے بایکاٹ کرنے والوں میں شامل

12:56 - December 21, 2015
خبر کا کوڈ: 3467796
بین الاقوامی گروپ: بارسلونا یونیورسٹی کے مطابق تمام اسرائیلی یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی مراکز سے رابطہ مکمل طور پر منقطع کی جائے گی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے  «IINA» کے مطابق نسلی تعصبات سے مقابلے کی مہم میں دیگر متعدد اداروں کی طرح بارسلونا یونیورسٹی بھی شامل ہوگئی ہے

فلسطین کی حمایت میں اسرائیل کا بایکاٹ کرنے والی کمیشن کا قیام  سپین میں  سال 2007 کو عمل میں لایا گیا ہے اور اب تک متعدد تعلیمی ادارے اس مہم میں شامل ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں بھی گذشتہ مہینے کو  یونیورسٹیوں کے 343 استاد اور 70 محققین فلسطین حمایت مہم میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔
دوسری طرف برطانوی حکومت اور اسرائیل کے درمیان تجارتی معاملات اور لین دین جاری ہیں اور برطانوی حکومت اس اقدام کی مخالفت کررہی ہے۔
اس کے باوجود عوامی سطح پر اسرائیلی بایکاٹ کا عمل تیزی سے جاری ہے اور علمی – ثقافتی اداروں کے علاوہ مختلف اداروں کی جانب سے اقتصادی اور تجارتی بایکاٹ کی حمایت کی جارہی ہے۔

3467593

نظرات بینندگان
captcha