موریتانیہ حکومت پر قرآن سے جنگ کا الزام

IQNA

موریتانیہ حکومت پر قرآن سے جنگ کا الزام

8:02 - December 23, 2015
خبر کا کوڈ: 3468462
بین الاقوامی گروپ: اسلامی تنظیم «اتحاد و تغییر» نے قرآنی ادارے بند کروانے کے اقدام کو قرآن سے جنگ قرار دیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «saharamedias.ne»،کے مطابق موریتانیہ کی «اتحاد و تغییر» پارٹی نے اسلامی اور قرآنی اداروں پر پابندی اور ان اداروں کو بند کرانے  کے حکومتی اقدامات کو قرآن مجید سے جنگ قرار دیا ہے۔


پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر قرآنی اور اسلامی اداروں کو نشانہ بنارہی ہے جسکو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔


اپوزیشن جماعت نے حکومتی اسلام مخالف اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے احساسات اور جذبات کا احترام  اور فوری طور پر قرآنی اداروں کے خلاف کاروائی بند کیا جائے۔

3468268

نظرات بینندگان
captcha