ترکی اپنی فوجیں عراق سے فوری طور پر نکال لے

IQNA

ترکی اپنی فوجیں عراق سے فوری طور پر نکال لے

14:22 - December 26, 2015
خبر کا کوڈ: 3469551
بین الاقوامی گروپ:عرب لیگ کے وزراء خارجہ نے ہنگامی اجلاس کے اختتام پر اپنے ایک بیان میں عراق کی سرزمین پر ترک فوجیوں کے داخل ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عراقی سرزمین سے ترک فوج کے فوری طور پر خارج ہونے کا مطالبہ کیا ہے

ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب لیگ کے وزراء خارجہ نے ہنگامی اجلاس کے اختتام پر اپنے ایک بیان میں عراق کی سرزمین پر ترک فوجیوں کے داخل ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عراقی سرزمین سے ترک فوج کے فوری طور پر خارج ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب لیگ کے وزراء خارجہ کے بیان میں عراقی سرزمین پر ترک فوج کے حملے کو عراق کی قومی اور ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیا گیا ہے۔

عرب لیگ کے بیان میں ترک فوجیوں سے فوری عراقی سرزمین چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مصر کے وزیر خارجہ سامی شکری نے کہا ہے کہ ترکی نے اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی کا کہنا ہے کہ ترکی کو فوری طور پر اپنی فوج عراق سے نکال لینی چاہیے اور عراقی سرحدوں کا احترام کرنا چاہیے اس کا کہنا تھا کہ عرب لیگ، ترکی کے اس اقدام کی مذمت کرتی ہے اور اسے اشتعال انگیز قراردیتی ہے۔

1860567

ٹیگس: عرب ، لیگ ، عراق ، ترکی ، فوج
نظرات بینندگان
captcha