سعودی گرینڈ مفتی نے ایسا فتویٰ دے دیا کہ دنیا بھر کی خواتین کو افسرد ہ کردیا

IQNA

سعودی گرینڈ مفتی نے ایسا فتویٰ دے دیا کہ دنیا بھر کی خواتین کو افسرد ہ کردیا

14:26 - April 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3500581
بین الاقوامی گروپ: مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے اب واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ نہیں کرنی چاہیے اور وہ اس ضمن مین عائد کی گئی پابندی اٹھانے کے حق میں نہیں ہیں
ایکنا نیوز-سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے حق میں گاہے بگاہے آواز اٹھائی جاتی رہی ہے لیکن مملکت کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے اب واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ نہیں کرنی چاہیے اور وہ اس ضمن مین عائد کی گئی پابندی اٹھانے کے حق میں نہیں ہیں ۔قدرت نیوز کے مطابق مفتی اعظم اس سے پہلے بھی پابندی ہٹانے کی مخالفت کرچکے ہیں کیونکہ وہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینا بے شمار مسائل کو دعوت دینے کے مترادف سمجھتے ہیں انہوںنے ایک پرائیوٹ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینا ایک ایسے سیلاب کے بند توڑنے کے مترادف ہوگا کہ جسے قابو نہیں کیا جاسکے ۔گا یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان دروازوں کو نہ کھولیں کیونکہ اس کے نتیجے میں خواتین متعدد خطرات سے دوچار ہوں گی ۔
نظرات بینندگان
captcha