تھائی لینڈ؛ حلال ہوٹل کا افتتاح

IQNA

تھائی لینڈ؛ حلال ہوٹل کا افتتاح

8:36 - August 31, 2016
خبر کا کوڈ: 3501464
بین الاقوامی گروپ: مسلمانوں سیاحوں کو جذب کرنے اور اقتصادی فوائد کے لیے تھائی لینڈ میں پہلے حلال ہوٹل کا افتتاح کیا گیا

تھائی لینڈ؛  حلال ہوٹل کا افتتاح


ایکنا نیوز- نیوزایجنسی «رویٹرز» کے مطابق فورسٹار حلال« Al Meroz»(المروز)ہوٹل «بینکاک» میں کھولا گیا ہے۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں جہاں اکثر لوگ بودھسٹ ہیں وہاں مسلمان سیاحوں کو جذب کرنے کے لیے مذکورہ ہوٹل کھولا گیا ہے

تھائی لینڈ کی وزارت صنعت کے مطابق سالانہ تیس ملین سیاح اس ملک میں آتے ہیں جنمیں ۶۵۸ ہزار میڈل ایسٹ کے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔


ہوٹل کے انچارج سانیا سینگون کا کہنا ہے : دنیا میں ڈیڑھ ارب مسلمان ہیں اور اس حوالے سے ایک پررونق بازار دستیاب ہے اور اسکا ایک فیصد بھی تھائی لینڈ کی ترقی کے لیے کافی ہے.


هوٹل «المروز» جسکو مسجد کے طرز پر تعمیر کیا گیا ہے اس میں دو نمازخانے بھی موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے مسلمان سیاح امیر فاضل نے کہا کہ اس ہوٹل سے ہمیں بہت سی سہولیات مل گئی ہیں۔

تھائی لینڈ میں ۸ ميلين مسلمان رہتے ہیں جنکی اکثریت سنی جبکہ ایک فیصد شیعہ مسلمان ہے۔


3526534

نظرات بینندگان
captcha