امام مظلوم کا جلوس اور امریکہ و اسرائیل کی مذمت

IQNA

عاشورا کوئٹہ کے حوالے سے ایکنا رپورٹ

امام مظلوم کا جلوس اور امریکہ و اسرائیل کی مذمت

5:19 - July 07, 2025
خبر کا کوڈ: 3518753
ایکنا: کوئٹہ میں یومِ عاشور روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ، منایا گیا جہاں وقت کے یزیدوں کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق یومِ عاشور 1447ھ کے موقع پر کوئٹہ میں مرکزی جلوس نہایت عقیدت، احترام اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ برآمد کیا گیا۔ جلوس میں لاکھوں عزاداروں نے شرکت کی اور نواسۂ رسولؐ، حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

جلوس کا آغاز صبح علمدار روڈ سے ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مغرب کے وقت علمدار روڑ ہی پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے دوران مختلف امام بارگاہوں، سبیلوں اور نیاز کے مقامات پر عزاداروں کو سہولت فراہم کی گئی۔

جلوس کی ایک اہم اور منفرد بات یہ تھی کہ اس میں موجود شرکاء نے ڈونلڈ ٹرمپ اور بنیامین نیتن یاہو کو "یزیدِ وقت" قرار دیتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شرکاء نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم اورعربی و مغربی طاقتوں کی خاموشی کو ظلم کے ساتھ کھڑے ہونے کے مترادف قرار دیا۔

علماء و ذاکرین نے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کربلا کے پیغام کو آج کے حالات پر منطبق کیا اور امت مسلمہ کو اتحاد، بیداری اور مزاحمت کا درس دیا۔ مقررین نے فلسطین، یمن، کشمیر اور دیگر مظلوم اقوام کے حق میں آواز بلند کی اور سامراجی قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

امام مظلوم کو پرسہ، امریکہ کو یزید وقت قرار دیا گیا

جلوس کے راستوں میں مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کیے گئے تھے، جن پر امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ ان بینرز پر ’’یزیدِ وقت مردہ باد‘‘، ’’اسرائیل کا وجود نامنظور‘‘، ’’فلسطین زندہ باد‘‘ اور ’’انڈیا دہشت گرد ریاست اور " لبیک یا خامنہ ای"  جیسے جملے نمایاں تھے۔

جلوس میں خواتین، بچے، جوان اور بزرگ بڑی تعداد میں شریک تھے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جن میں پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل تھے۔ جلوس کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کی جارہی تھی، اور مختلف مقامات پر CCTV کیمرے نصب کیے گئے تھے۔

امام مظلوم کو پرسہ، امریکہ کو یزید وقت قرار دیا گیا

اس موقع پر میڈیکل کیمپس، ریسکیو ٹیمیں اور رضا کار تنظیمیں بھی عزاداروں کی خدمت کے لیے موجود رہیں۔

یومِ عاشور کا یہ جلوس نہ صرف امام حسینؑ سے عشق و وفاداری کا اظہار تھا، بلکہ عالمی سطح پر مظلوم اقوام سے یکجہتی اور ظالم قوتوں کے خلاف شعوری مزاحمت کا عملی مظاہرہ بھی تھا۔

امام مظلوم کو پرسہ، امریکہ کو یزید وقت قرار دیا گیا

نظرات بینندگان
captcha