مدینہ؛ قرآنی نمائش میں زائرین کی دلچسپی

IQNA

مدینہ؛ قرآنی نمائش میں زائرین کی دلچسپی

8:32 - August 03, 2018
خبر کا کوڈ: 3504912
بین الاقوامی گروپ: مسجدالنبی کے جوار میں قرآنی نمائش کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے العرب الیوم کے مطابق دنیا بھر سے زائرین ان دنوں مکہ میں حج کے فرایض انجام دیں رہے ہیں

 

اس موقع پر مسجد النبی [ص] کے جوار میں گذشتہ سال کی مانند قرآنی نمایش کا اہتمام کیا گیا ہے جسمیں مختلف نادر قرآنی نسخے موجود ہیں اور روزانہ زائرین کی بڑی تعداد نمایش دیکھنے آتی ہے

 

قرآنی نمایش کے ڈایریکٹررجاء بن عایش جهنی کا کہنا تھا: نمایش میں خطی نسخوں کے علاوہ قرآنی آیات کے پینٹنگز اور دیگر فن پارے موجود ہیں اور نمایش میں انگریزی، اردو، فرنچ، ترکی اور انڈونیشین زبانوں میں نمایش کے حوالے سے معلومات بھی دی جارہی ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ نمایشگاہ میں مختلف ویڈیو کلپس کے ساتھ نزول قرآن کے مراحل،عظمت قرآن، مختلف آیات اور سورتوں کے فضایل، قرآن کی جمع آوری،نظارت پر مبنی ڈکومنٹری وغیرہ بھی پیش کی جارہی ہے۔

 

جهنی کے مطابق نایاب قرآنی نسخوں کے ہمراہ پرانے غلاف کعبہ بھی زائرین کی توجہ کا مرکز ہے۔

 

انکا مزید کہنا تھا: نمایش گاہ میں یادگاری تحایف کے ہمراہ آن لاین مواد اور فن پارے خریدنے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔/

3735120

نظرات بینندگان
captcha