افغانستان؛ شیخ کبیر کمپلیکس کی جانب سے فائنل مرحلے میں قرآء کے ناموں کا اعلان

IQNA

افغانستان؛ شیخ کبیر کمپلیکس کی جانب سے فائنل مرحلے میں قرآء کے ناموں کا اعلان

6:59 - December 28, 2020
خبر کا کوڈ: 3508687
تہران(ایکنا) آن لاین بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے آخری مرحلے کے قرآء کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

شیخ عبدالکبیر حیدری قرآنی کمپلیکس افغانستان کے تعاون سے بین الاقوامی آن لائن حسن قرآت مقابلہ «سراج الکبیر» کے فائنل مرحلے میں پہنچنے والے بارہ قرآء کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

بارہ قرآء میں پانچ قرآء کا تعلق افغانستان سے ہیں جبکہ دیگر قرآء پاکستان، عراق، ایران، جرمنی، تاجیکستان، مصر اور ترکی سے بتائے گیے ہیں۔

 

سجاد علی حیدری، محمد جواد اکبری، محمد طارق قاسمی، احمد بلال غنی‌زاده اور سیدمحمد کبیر حیدری افغانستان کے قرآء ہیں جو اس مرحلے میں پہنچے ہیں جبکہ محمد فهیم اکبرجرمنی، علی فلاح خشان عراق،حسن علی کاسی، پاکستان، ثمرالدین صمدوف  تاجیکستان، مصطفی اوزیلماز ترکی، علی محمد علی الطاروطی، مصر اور سیدحجت‌الله حسینی کا تعلق ایران سے ہے۔

 

پچیس ممالک سے قراء ان مقابلوں میں شریک تھے اور مقابلوں کا اختتام اس جمعرات کو ہوگا۔/

3943560

نظرات بینندگان
captcha