حفظ قرآن کے لیے ایپ دستیاب

IQNA

آستانہ عباسی(ع) کی کاوش؛

حفظ قرآن کے لیے ایپ دستیاب

8:10 - January 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3511185
تہران(ایکنا) حرم مطهر حضرت عباس(ع) کے قرآنی شعبے کی کاوش سے حفظ قرآن کے لیے ایپلیکیشن «تراتیل النور» تیار کیا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی الکفیل کے مطابق حرم مطهر حضرت عباس(ع)  کے خواتین قرآنی شعبے کی انچارج  فاطمه سید عباس الموسوی کا کہنا ہے: اس شعبے کی کوشش سے کئی ایک قرآنی ایپلیکیشن تیار ہوچکے ہیں جنمیں حفظ کا ایپ شامل ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اس ایپ کی تجویز قرآنی شعبے کی خصوصی کمیٹی کی طرف سے پیش کی گیی اور الکفیل شعبے کے ٹیکنکل ماہرین نے اس کی ذمہ داری قبول کی۔

 

الموسوی کا کہنا تھا: اس ایپ کو ذیل کے ایڈرس پر پلے اسٹور سے لیا جاسکتا ہے:

 

https://play.google.com/store/apps/details?id=iq.alkafee.trateelalnoor

 

انکا کہنا تھا کہ «تراتیل النور» ایپ کو میلاد حضرت فاطمه زهرا(س) کے موقع پر سامنے لایا گیا ہے اور امید ہے حفظ قرآن میں معاون ثابت ہوگا۔

 

الموسوی کے مطابق اس ایپ سے سادگی سے بغیر کورسز میں شرکت کے حفظ قرآن ممکن ہے۔

 

انکا کہنا تھا: تراتیل النورایپ میں مختلف سہولیات موجود ہیں جنمیں تدریجی حفظ قرآن اور آیات کے حفظ پر کامیابی کی علامت اور کمزوری کی نکات کی نشاندہی وغیرہ شامل ہیں۔

 

موسوی کا کہنا تھا: اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ تین ہزار چھ سو حفظ کے سوالات موجود ہیں اور حفظ قرآن کے اصول و قواعد کے حوالے سے بہترین معلومات بھی دستیاب ہیں۔/

4031410

نظرات بینندگان
captcha