امام رضؑا میڈیا فیسٹیول کے دوسرے دور سے متعلق مکمل تفصیلات

IQNA

امام رضؑا میڈیا فیسٹیول کے دوسرے دور سے متعلق مکمل تفصیلات

16:37 - January 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3511191
وہ افراد جو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ میں خدمت کر رہے ہیں درحقیقت وہ اہلبیت عصمت وطہارت(ع) کی تعلیمات کو فروغ دینے کے ساتھ امر اہلبیت(ع) کا احیاء کر رہے ہیں۔ محسن ہوشمند

آستان قدس نیوز کے مطابق امام رضا(ع) میڈیا فیسٹیول کے ایگزیکٹو سیکرٹری  محسن ہوشمند نے  تہران میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ؛ فیسٹیول کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں مختلف طبقے کے افراد اپنی اپنی صلاحیت اور مہارت کے مطابق حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کر رہے ہیں  جن میں میڈیا اہلکار بھی   شامل ہیں۔
  انہوں نے مزید کہا  کہ حرم رضوی کے یہ خدام میڈیاسرگرمیاں انجام دینے،پروڈکشن اوراشاعت،بارگاہ امام رضا(ع) کے ساتھ مختلف طبقوں کے افرادکےلئے روابطے فراہم کرنے،معاشرے میں رضوی ثقافت کے فروغ   کے لئے مواقع فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔ 
میڈیا پروگراموں کی پروڈکشن کے ذریعہ اہلبیت(ع) کی تعلیمات کو زندہ رکھنا
 محسن  ہوشمند نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے ایک روایت نقل کی جس میں امام(ع) فرماتے ہیں: ’’خدا کی رحمت ہو اس شخص پر جو ہمارے امر کو زندہ رکھے،ہماری تعلیمات کو سیکھے اور لوگوں کو سیکھائے، اگر لوگ ہماری گفتارکی اچھائی کو جان لیتے تو یقیناً ہماری پیروی کرتے‘‘ انہوں نے کہا کہ اس حدیث کے مطابق میڈیا کے وہ افراد جو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ میں خدمت کر رہے ہیں درحقیقت وہ اہلبیت عصمت وطہارت(ع) کی تعلیمات کو فروغ دینے کے ساتھ امر اہلبیت(ع) کا احیاء کر رہے ہیں، اس لئے یہ خدمت بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ 
‘‘سب امام رضا(ع)کے خادم ہیں‘‘ کے عنوان سے چلنے والی تحریک میں ذرائع ابلاغ اور میڈیا کا کردار
انہوں نے ’’سب امام رضا(ع) کے خادم ہیں‘‘ نامی تحریک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چند سالوں میں   آستان قدس رضوی کا ایک اہم کام ’’سب امام رضا(ع) کے خادم ہیں ‘‘ نامی تحریک ہے جس کی حکمت عملی اور مقصد یہ ہے کہ امام رضا(ع) کے مبارک نام پر لوگوں کی جانب سے دی جانے والی خدمات کو دکھایا جائے اور اس تحریک میں میڈیا کے افراد نے خصوصی کردار ادا کیا ہے۔
 مطالب اور مواد کو معیاری بنانے کا مرکز
امام رضا(ع) میڈیا فیسٹیول کے ایگزیکٹو سیکرٹری نے   بتایا کہ رضوی ثقافت کے فروغ میں میڈیا کی اہمیت کے پیش نظر گذشتہ سال آستان قدس رضوی کے  کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے تعاون سے پہلی بار امام رضا(ع) میڈیا فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد رضوی تعلیمات کے فروغ میں سرگرم میڈیا اہلکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کےعلاوہ  ذرائع ابلاغ اور میڈیا کے کاموں  اور معیار کو بہتر بنانا تھا ۔
جناب ہوشمند نے فیسٹیول کے پہلے دور میں شرکت کی سطح  کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول کے پہلے دور میں میڈیا کے مختلف شعبوں سے تقریباً  2500 آثار فیسٹیول کے سیکریٹریٹ کو موصول ہوئے جن میں ’’تجزیاتی نیوز میڈیا‘‘،’’ورچوئل اسپیس میڈیا‘‘اور ’’ویجویل میڈیا‘‘ کے آثار شامل تھے، جنہیں فیسٹیول کے ججز کی جانب سے جائزہ لینے کے بعد عشرہ کرامت کے موقع پر فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔ 
عام افراد اور میڈیا اہلکاروں  کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے مواقع فراہم کرنا
 محسن  ہوشمند نے امام رضا(ع) میڈیا فیسٹیول کے دوسرے دور کے بارے میں تفصیلات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ  فیسٹیول کے دوسرے دورے کے لئے جو کال دی گئی اس میں میڈیا اہلکاران،میڈیا سلیکشن آرگنائزیشنز،پہلے دورے کے ججز اوراور بہت سارے میڈیا ماہرین کی ہمفکری کے ساتھ عام افراد اور میڈیا اہلکاران کے لئے زیادہ سے زیادہ شرکت کا موقع فراہم کیا گیا ہے تاکہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے وابستہ میڈيا  کے خدام  میں اضافہ ہو سکے۔ 
انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول کے سیکریٹریٹ کی جانب سے فیسٹیول کے دوسرے دور  کے انعقاد کے لئے چار اہم اہداف مشخص کئے گئے ہیں جن میں ’’امام رضا(ع) کے میڈیا خداموں کی شناخت اور ان کے مابین نیٹ  ورک کا قیام اوررضوی تعلیمات و ثقافت سے متعلق  میڈیا پروڈکشن اور اشاعت کرنے والے افراد کے ساتھ خصوصی تعاون‘‘،’’ مختلف ذرائع ابلاغ  اور میڈیا بالخصوص نئے ذرائع ابلاغ کے تناظر میں رضوی ثقافت اور تعلیمات سے متعلق میڈیا پروڈکشنز کو عام کرنا اور فروغ دینا‘‘،’’رضوی میڈیا کے پروڈیوسرز کی سپورٹ اوران کے مابین نیٹ ورکنگ‘‘اور’’ رضوی تعلیمات اور سیرت سے متعلق میڈیا مواد کو بہتربنانا‘‘ شامل ہیں۔
انہوں نے  کہا کہ فیسٹیول بھی چار موضوعات پر مشتمل ہے جن میں ’’رضوی  سیرت‘‘،’’زائر اور رضوی زیارت‘‘،’’رضوی وقف اور نذر و عطیات ‘‘ اور’’ خدمت رضوی‘‘ شامل ہیں، اس کے علاوہ فیسٹیول کے مختلف سیکشنز میں توسیع  اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ  کے ذریعہ نشر ہونے والے آثار کا جائزہ لینے کا امکان وغیرہ امام رضا(ع) میڈیا فیسٹیول کے دوسرے دور کی  نمایاں  باتیں ہیں  
انہوں نے بتایا کہ سیرت رضوی سے متعلق میڈیا اور ذرائع ابلاغ کی پروڈکشن  میں امام رضا(ع) کی سیرت اور تعلیمات کے مختلف مظاہر کا جائزہ اور وضاحت دینے کے علاوہ رضوی تعلیمات کے ساتھ بنیادی اور روزمرہ مسائل پر تاکید بالخصوص انقلاب اسلامی،جہاد،استقامت،ایثار و شہادت، رضوی زیارت اور زائر کے موضوع پر اخلاقیات اورباہمی تعاون،حضرت امام علی رضا(ع) کی زیارت سے زائرین کو جو برکات اور اثرات حاصل ہوئے ہیں انہیں  بیان کرنا اور نشر دینا  اوربدھ کے دن جو کہ امام رضا (ع) سے مخصوص ہے  اس دن امامؑ کی زیارت کے حوالے سے جو تحریک چلائی گئی ہے اس میں غیر ملکی  زائرین کی شرکت پر تاکید وغیرہ شامل ہے۔ 
 
امام رضا(ع) میڈیا فیسٹیول کے دوسرے دورے کےمختلف حصے
انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول کے وہ اہم حصے جن میں آپ اپنے آثار بھیج سکتے ہیں ’’پریس اور نیوز ایجنسیاں‘‘،’’ویجویل میڈیا(آڈیو اینڈ ویڈیو)‘‘ ، ’’ورچوئل میڈیا‘‘،’’فوٹوگرافی اور گرافکس‘‘ اور’’طلباء کے آرٹیکلز اور تھیسسز‘‘ شامل ہیں۔ 
اس میں ’’ پریس اور نیوز ایجنسیوں‘‘ سے متعلق موضوعات؛ نیوز،رپورٹ، انٹرویو،اداریے اور نوٹس کے علاوہ خصوصی ٹائٹل بھی شامل ہیں۔  اسی طرح ’’ویجویل میڈیا‘‘ میں قومی اور بین الاقوامی ٹیلی ویژن اور نیٹ ورکس پر نشر کیاگیا اور پروڈیوس ہونے والے پروگرامز شامل ہیں۔ 
ورچوئل میڈیا کے میدان میں ورچوئل پروڈکشن  پر زیادہ توجہ دی جائے گی اور تیارکردہ مصنوعات میں سوشل نیٹ ورک (اینسٹا گرام، ٹوئیٹر۔ ۔ ۔)کے میسجز،سوشل نیٹ ورکس پر صارفین کے اکاؤنٹس اوراس کا خصوصی سکیشن گیم اور سافٹ وئیر(موبائل اور کمپیوٹر)کی ڈیزائنگ شامل ہیں۔ 
آثار اور پروگرام جمع کروانے کی آخری تاریخ 4 اپریل2022
آخر میں جناب ہوشمند نے  بتایا کہ میڈیا اہلکاران اور ورچوئل اسپیس پر سرگرم عام افراد کے لئے اپنے اپنے آثار اور پروگرامز بھیجنے کی آخری تاریخ 4 اپریل2022ہے، اس فیسٹیول کی اختتامی تقریب  کا انعقاد مئی 2022 میں ہوگا۔ 
قابل توجہ ہے کہ اس فیسٹیول میں دلچسپی رکھنے والے افراد مزید معلومات حاصل کرنے  اور اپنے آثار و پروگرامز بھیجنے کے لئے فیسٹیول کی سایٹ  mediafest.razavi.ir پر مراجعہ فرما سکتے ہیں

نظرات بینندگان
captcha