نیوز ایجنسی «صدی البلد» کے مطابق بریل قرآنی نسخہ جو نابیناوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے
«احمد الطیب»، شیخ الازهر کی ہدایت اور تعاون سے شایع یا تیار کیا گیا ہے۔
اس نسخے کو جدید سسٹم کے تحت اسلامی مرکز الازهر کے تعاون سے بین الاقوامی قاہرہ کتب نمایش میں پیش کیا جارہا ہے۔
اس نسخے میں رسمالخط آیات قرآن اور بریل خط دونوں موجود ہے اور اس طرح نابینا اور بینا تمام قارئین کے لیے یکساں مناسب اور قابل استفادہ ہے۔
بریل نسخوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ عام قرآنی نسخوں کی طرح معمولی سایز میں تیار نہیں ہوسکتا کیونکہ بریل خط کے لیے موٹے کاغذ اور اوزار کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ الفاظ کو ابھرے ہوئے انداز میں لکھا جاسکے کہ جن کو ٹچ کرکے پڑھنا ممکن ہو۔
تیرپنویں قاہرہ بین الاقوامی کتب نمایش ۲۷ جنوری سے سات فروری تک منعقد کی جارہی ہے جس میں دنیا کے اکیاون ممالک سے مہمان اور پبلشرز شریک ہیں۔/
اسلامی مرکز الازھر مسلسل چھ سالوں سے اس نمایش میں باقاعدگی سے شرکت کررہا ہے۔/