سوئیڈن اسلامی مرکز میں نئی کرونا پابندیاں عائد

IQNA

سوئیڈن اسلامی مرکز میں نئی کرونا پابندیاں عائد

8:00 - January 29, 2022
خبر کا کوڈ: 3511201
تہران(ایکنا) امام علی(ع) اسلامی مرکز اسٹاک ہوم میں کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر پابندیاں عائد کی گیی ہیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق  حکومت کی جانب سے کورونا کے نئے ویرینٹ کے پھیلاو کو دیکھتے ہوئے امام علی(ع) اسلامی مرکز اسٹاک ہوم میں جدید ایس او پیز کا اعلان کیا گیا ہے :

۱: اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد بغیر کورونا ویکسین کارڈ کے پروگراموں میں شرکت نہیں کرسکتے جب کہ پروگرام کی اطلاع مجازی طریقوں سے دی جائے گی اور نماز جمعہ میں بھی بغیر ویکسین کارڈ کے شرکت ممکن نہیں۔

۲: پروگراموں میں شریک افراد کے درمیان سوشل ڈیسٹنسنگ کا ہونا لازمی ہے۔

 ۳: ماسک اور سینی ٹائیزر وغیرہ کا استعمال پروگراموں میں لازمی ہوگی۔

 ۴-: تمام افراد بیماری کی کسی بھی علامت کی صورت میں پروگراموں میں شرکت سے پرہیز کریں۔

 ۵: سوئیڈن کی حکومت کی جانب سے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ویکسین کی صورت میں بیماری پر کنٹرول میں آسانی ہوگی اور اس کا پھیلاو روکنا ممکن ہوگا لہذا تمام شہریوں سے درخواست کی گیی ہے کہ بیماری سے بچاو کے لیے ویکیسن ضرور لگوائے۔

امام علی(ع) اسلامی مرکز اسٹاک ہوم کے مطابق عوام کورونا وائرس اور اس حوالے سے جدید ہدایات سے آگاہی کے لیے ویب سائٹ www.folkhalsomyndigheten.se  پر رجوع کرسکتے ہیں۔/


4031867

نظرات بینندگان
captcha