بغداد الیوم نیوز کے مطابق عراقی شیعہ الاینس کے حوالے سے سرگرم کمیٹی کے رکن محمد البلداوی کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی تنظیموں اور اداروں کی جانب سے وحدت کی کوشش جاری ہے تاہم بیرونی ہاتھ بحران کی طرح حالات کو لیجانے کی کوشش کررہا ہے۔
البلداوی نے شیعہ الاینس میں سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکہ اختلافات ڈالنے میں سرفہرست ہے جو صدر تحریک اور دیگرشیعہ الاینس میں رکاوٹ ڈال رہا ہے حالانکہ امریکہ جو اس سے پہلے صدر تحریک کا مخالف تھا آج وہ اس تحریک کا حامی بن چکا ہے جو امریکہ اہل سنت رہنماوں پر پابندی لگا رہا تھا آج انکی حمایت کررہا ہے۔
البلداوی کے مطابق امریکی- صھیونی، خلیج (فارس) کے ممالک بالخصوص امارات اپنے مفادات کے لیے رکاوٹ ڈالنے میں مصروف ہیں جنکو عوام کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے۔
عراق میں حکومت کی تشکیل کے لیے کوششیں جاری ہیں اور صدر تحریک جو سب سے زیادہ نشستیں لے چکی ہے وہ اس حکومت میں ائتلاف دولة القانون جو مالکی کا گروپ ہے اس سے الاینس کے مخالف ہے۔
دیگر شیعہ تنظیمیں اور پارٹیاں اس الاینس میں جو صرف صدر کی حمایت پر مبنی ہو اور اس میں ائتلاف دولة القانون شامل نہ ہو اس میں شرکت پر متفق نہیں۔
الفتح الاینس کے هادی العامری نے گذشتہ روز بغداد ائیرپورٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔
وحدت الاینس کی کوشش کرنے والی کمیٹِی کا کہنا ہے کہ بغداد ائیرپورٹ پر حملہ ایک سازش ہے۔
صدر تحریک کے مقتدی الصدرنے گذشتہ روز بغداد ائیرپورٹ پر حملوں میں مزاحمتی بلاک کی طرف اشارہ کیا تاہم اس سے قبل الحشد الشعبی اور دیگر مزاحمتی تنظیموں نے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے۔/