الدستور نیوز کے مطابق پورٹ سعید کے گورنر بریگیڈیر عادل قبضان کے مطابق مقابلے کی تمام تیاریاں جاری ہیں اور اس میں چھیاسٹھ عربی، افریقی، یورپی اور امریکہ و کینیڈا سے قرآء شریک ہیں۔
انکا کہنا تھا: مقابلوں کے دوران تین اہم اسلامی شخصیات علمائے مصر کونسل کے رکن احمد عمر ہاشم،
معروف قاری، احمد نعینع، اور ریڈیو مصر کے رضا عبدالسلام پروگراموں میں شریک ہوں گے۔
مقابلوں کے ایگزیکٹیو انچارج عادل مصیلحی کا کہنا تھا: حفظ قرآن کے چار کیٹگریز میں دو خواتین اور دو مرد حضرات کے شامل ہیں جنمیں دعائیہ تلاوت اور گروپ مقابلے شامل ہیں اور اس کے علاوہ ائمہ جماعات کے الگ سے مقابلے ہوں گے۔
مقابلوں میں ججز کمیٹی کی سربراہی عبدالکریم صالح کررہے ہیں جبکہ دیگر ججز میں قاری عبدالفتاح طاروطی، صوت ، قاری طاها عبدالوهاب، اور قاری حسام صقر امارات، یمن، لیبیا اور مالی سے شامل ہیں۔
مقابلوں کی افتتاحی تقریب اٹھارہ فروری کو منعقد ہوگی اور وزارت اوقاف و امور جوانان بھی تقریب میں شریک ہوگا جبکہ مقابلے بائیس فروری تک جاری رہیں گے۔/