اللہ اکبر کے نعروں سے ایران میں جشن انقلاب کا آغاز

IQNA

اللہ اکبر کے نعروں سے ایران میں جشن انقلاب کا آغاز

8:06 - February 11, 2022
خبر کا کوڈ: 3511289
تہران(ایکنا) اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 43 ویں سالگرہ کی مناسبت سے گذشتہ رات پورا ایران اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھا۔

ایکنا نیوز کے مطابق انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر گذشتہ رات کو تہران کے وقت کے مطابق نو بجے ایرانی عوام نے اپنے گھروں کی چھتوں ، سڑکوں اور گلی کوچوں میں اللہ اکبر کے نعروں سے جشن کا آغاز کیا۔

 

ایران اسلامی کے مختلف شہروں میں ایرانی عوام اللہ اکبر کے نعروں کے ذریعے اپنے اتحاد اور اسلامی نظام کے ساتھ اپنی وفاداری کا اظہار اور ایران کے دشمنوں سے مقابلے کا عہد کرتے ہیں۔

 

 

اللہ اکبر کے نعروں سے ایران میں جشن انقلاب کا آغاز

 

قابل ذکر ہے  22 بہمن مطابق گیارہ فروری کو ایران میں انقلاب اسلامی کامیاب ہوا تھا۔ ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں انقلاب اسلامی کی 43 ویں سالگرہ کا جشن منایا جاتا ہے ۔

 

اس موقع پر مختلف دیگر شہروں کے علاوہ تہران میں کورونا ایس او پیز کے تحت موٹربائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں مختلف مرکزی شاہراوں سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے ساتھ ایرانی عوام جشن انقلاب ریلی میں شرکت کریں گے اور مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے میدان آزادی پہنچیں گے جہاں مختلف ترانوں اور تقاریر کے ساتھ جشن اختتام پذیر ہوگا۔/

4035243

نظرات بینندگان
captcha