فلسطینی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز ہزاروں فلسطینی مسجد مبارک الاقصی میں حاضری دی جہاں انہوں نے«فجر عظیم» مہم کے حوالے سے تجدید عہد کیا اور سخت سردی کے باوجود بچے اور بوڑھوں کے ساتھ شریک ہوئے۔
شهر نابلس میں بھی صبح سویرے «فجر عظیم» مہم میں شریک ہونے کے لیے بڑی تعداد میں فلسیطنی حاضر ہوئے جہاں انہوں نے تین شہدا سے وفاداری کا اعلان کیا جنکو گذشتہ دنوں صھیونی اہلکاروں نے شہید کردیا تھا۔
مہم کا آغاز نابلس شہر کی قدیم مسجد، مسجد النصرسے ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے۔
نماز فجر کی ادائیگی کے بعد لوگ میدان المناره میں جمع ہوئے جہاں شہید فلسطینوں سے تجدید عہد کیا گیا۔
منگل کو صھیونی فورسز نے الاقصی بریگیڈ کے تین اراکین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
فجر عظیم مہم کو ان شہداء کے خاندان کی دعوت پر شروع کی گیی ہے۔