غزہ میں حفاظ کرام کا جشن + تصاویر

IQNA

غزہ میں حفاظ کرام کا جشن + تصاویر

7:37 - February 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3511299
تہران(ایکنا) مرکز حفظ قرآن «السدره» کی جانب سے «الدرج الشرقی» کے علاقے میں فارغ التحصل حفاظ کے اعزاز میں جشن کا اہتمام کیا گیا۔

بیروت پریس نیوز کے مطابق حفاظ کرام کے اعزاز میں تقریب اور جشن کا اہتمام کیا گیا جسمیں قرآن و حدیث کے ایک سو بیس طلبا شریک تھے۔

 

حفاظ کرام کے اس جشن تقریب میں مقامی حفاظ کرام کے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ مقامی حکام شریک تھے جب کہ  تقریب کا آغاز شیخ «احمد سمیر بستان» کے خطاب سے ہوا۔

 

مسجد السدرہ کے متولی شیخ محمد مراد نے قرآنی جشن کی تقریب سے خطاب میں کہا: خوشی ہے کہ فارغ التحصیل قرآنی دوستوں کی خدمت میں حاضر ہے اور یہ اپنے قرآنی اسناد حاصل کررہے ہیں۔

 

غزہ میں قرآن و سنت مرکز کے سربراہ مروان ابورأس کا جشن سے خطاب میں کہنا تھا: غزہ آج حفظ قرآن کے حوالے سے تجربوں کا حامل ہے جس سے دوسرے فایدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 

السدرہ حفظ قرآن مرکز کے حوالے سے ایک ڈکومنٹری بھی پیش کی گیی جس میں حفظ قرآن کی ضرورت اور حوصلہ افزائی پر تاکید کی گیی ہے۔

 

تقریب کے اختتام پر نو حفاظ کو حفظ مکمل کرنے پر تعریفی اسناد دیے گیے جنہوں نے حفظ قرآن و حدیث کا کورس مکمل کیا تھا۔/

 

 

 

4035871

نظرات بینندگان
captcha