ایکنا نیوز کے مطابق ستائیسویں قرآن و حدیث فیسٹیول کے سربراہ حجتالاسلام والمسلمین محمدحسین رفیعی، نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا : جامعه المصطفی کے تعاون سے بین الاقوامی فیسٹیول کے مقابلے دو حصوں میں منعقد ہورہے ہیں جو تحریری اور زبانی میں شامل ہیں جہاں زبانی میں بیس کیٹگری اور تحریری میں سات شامل ہیں۔
جامعةالمصطفی العالمیه نمایندے کا کہنا تھا: حسن قرائت و حفظ قرآن کریم کے مقابلوں میں روانخوانی، دعاخوانی، همخوانی و تواشیح زبانی مقابلوں میں جب کہ کتب «نسیم هدایت»، «تفسیر قرآن مهر»، «کلام ناب»، «تفسیر تسنیم»، «اصول کافی» میں اور فیملی کے حوالے سے «خاندان میں سالم تعلقات» اور «تفسیر سوره لقمان و حجرات» کے تحریری مقابلے ہوں گے۔
ان مقابلوں کے امتحانات دو مرحلوں میں زبان عربی، اردو و فارسی میں مختلف حصوں میں منعقد ہوچکے ہیں۔
حجتالاسلام رفیعی کا کہنا تھا: بین الاقوامی فیسٹیول میں جامعہ المصطفی کے چھ ہزار طلبا اور انکے خاندان ملکے کے اندر اور سات ہزار مختلف ممالک جیسے سینگال، ترکی، روس، کرغیزستان، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، پاکستان، ہندوستان، عراق، گامبیا، نایجیریا اور افغانستان وغیرہ سے شریک تھے۔
جامعةالمصطفی العالمیه نمایندے کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقابلے ہوئے
اور اختتامی تقریب میں صوبہ گلستان میں آیتالله سید کاظم نورمفیدی کی قرآنی خدمات پر انکو خراج پیش کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جامعةالمصطفی کے توسط سے قرآن و حدیث کے شعبے میں اس وقت تک چار ہزار طلبا فارغ التحصیل ہوچکے ہیں اور اس مرکز کے توسط سے اب تک چھ سو کتب قرآن و حدیث کے موضوع پر شایع ہوچکی ہیں اور اس وقت اس مرکز کے دس علمی انجمن سرگرم عمل ہیں۔/