عراقی خواتین کے لیے مختلف قرآنی کورسز کا انعقاد

IQNA

عراقی خواتین کے لیے مختلف قرآنی کورسز کا انعقاد

7:08 - February 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3511377
تہران(ایکنا) آستانہ عباسی سے وابستہ قرآنی مرکز کے تعاون سے خواتین کے لیے چھ جدید کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

الکفیل نیوز کے مطابق آستانہ عباسی کے تعاون سے منعقدہ کورسز کی انچارج معصومه الکشمیری کا کہنا تھا: ۴

آن لاین کورسزنجف کی خواتین کے لیے منعقد کیا گیا ہے جو بتول (سلام الله علیها)، نور القرآن،  الاستبرق اور الفراشات کے عنوان سے شروع کیا گیا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ان چار کورسز میں ۷۹ خواتین اور طالبات مصروف ہیں جنکو دو گروپ سنئیر اور جونیر میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 

الکشمیری کا کہنا تھا: دو دیگر کورسز میں سے ایک کربلا معلی کی خواتین کے لیے مخصوص ہے جس کو

«یعسوب الدین» کا عنوان دیا گیا ہے اور اس میں چوبیس خواتین مصروف عمل ہیں جب کہ عراق سے باہر کی خواتین کے لیے کورس کو  «القرآن الکریم» کا عنوان دیا گیا ہے جس میں آٹھ خواتین شریک ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ حفظ قرآن کریم، حسن قرائت اور تجوید کورسز میں آن لاین درس دیا جاتا ہے اور خواتین کو گھر بیھٹے قرآن سے مستفید کرانا ان کورسز کا اصل مقصد ہے۔/

4038675

نظرات بینندگان
captcha