قرآنی نیوز ایجنسی قاف کے مطابق آستانہ مقدس عسکری کے قرآنی امور کے سربراہ قیصر الدجیلی کا اس بارے میں کہنا تھا: آستانے عسکری اور حشد الشعبی کے ثقافتی شعبے کے باہمی اتفاق سے تنظیم کے افراد کے لیے پروفیشنل قرآنی کورس منعقد کیا گیا ہے۔
الدجیلی کا کہنا تھا: سات روزہ کورس میں تجوید، صوت اور لحن کے حوالے سے دروس و لیکچرز ہوں گے اور روزانہ تین گھنٹے کی کلاس ہوگی۔
انکا کہنا تھا کہ اس کورس میں آستانہ عسکری کے نامور قرآء نظارت کے فرائض انجام دیں گے اور کوشش ہوگی کہ حشد الشعبی کے قرآنی شعبے کو اعلی تجربوں سے بہرہ مند کیا جائے۔/
.