الکفیل نیوز کے مطابق حرم مطهر حضرت عباس(ع) سے وابستہ علمی قرآنی مرکز کی کاوش سے اتوار سے الشیخ الکلینی کمپلیکس میں عراق کے چودہ صوبوں کے طلبا کی شرکت کے ساتھ مقابلہ شروع ہوچکا ہے۔
افتتاحی تقریب میں آستانہ مقدس حضرت عباس(ع) کے نمایندے حاجی کاظم عبادہ اور آستانے کے شرعی متولی افضل الشامی اور آستانہ عباسی کے بعض دیگر سنئیر نمایندے سمیت وزارت تعلیم کے حکام شریک تھے۔
آستانہ مقدس حضرت عباس(ع) سے وابستہ علمی قرآنی مرکز کے سربراہ احمد الشیخ علی نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں آستانے کی قرآنی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
انکا کہنا تھا کہ ان مقابلوں کا مقصد قرآنی تعلیمات کی ترویج اور جوانوں کی فکری پرورش ہے ۔
وزارت تعلیم کے نمایندے حسن الشویلی نے تقریب سے خطاب میں آستانہ مقدس حضرت عباس(ع) کی قرآنی خدمات کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا: آج ہمارے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ایمان اور معرفت کی اشد ضرورت ہے۔
قرانی مرکز کے سربراہ شیخ جواد النصراوی کا کہنا تھا کہ مقابلوں مں حفظ و تلاوت کے شعبے شامل ہیں جنمیں اسکولوں کے طلبا شریک ہیں جب کہ حفظ میں پانچ پارے پرایمری اور دس پارے ہائی اسکولوں کے طلبا کے لیے منعقد ہوئے۔/