ایران ایک جنگ مخالف اور امن پسند ملک ہے: یوکرین

IQNA

ایران ایک جنگ مخالف اور امن پسند ملک ہے: یوکرین

7:33 - March 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3511514
یوکرین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے خلاف اور پر امن راہ حل کا حامی ایک ملک ہے۔

ایرانی میڈیا زرایع کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولبا نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللہیان نے ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد انکے دورہ ماسکو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ایران جنگ کے خلاف ہے اور پرامن راہ حل کا حامی ہے۔

 

انہوں نے مزید لکھا کہ میں اپنا پیغام ماسکو تک منتقل کرنا چاہتا تھا، روس کو عام شہریوں پر بمباری کا سلسلہ روکنا ہوگا اور اُسے چاہئے کہ وہ جنگ بندی کا پابند بنے اور یوکرین سے باہر نکل جائے۔

 

یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے چوبیس فروری کو یوکرین کے خلاف ایک فوجی آپریشن کے احکامات جاری کر دئے تھے جس کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ روسی صدر نے یہ فیصلہ دونتسک اور لوہانسک کی جمہوریاؤں کو تسلیم کر لینے کے چند روز بعد اُس وقت لیا جب ان جمہوریاؤں نے یوکرینی فوج کے خلاف روس سے مدد کی درخواست کی۔

 

روس کا ماننا ہے کہ یوکرین دوہزار چودہ اور پندرہ میں ہونے والے مینسک معاہدے کا پابند نہیں رہا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتین کا بھی کہنا ہے کہ یوکرین پر چڑھائی کا اصل مقصد وہاں نازی تفکرات اور اُسکی عسکری توانائیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha