بھارتی وزیر اعظم کی دعوت پر سعودی عرب اور امارات کی کشمیر میں سرمایہ کاری

IQNA

بھارتی وزیر اعظم کی دعوت پر سعودی عرب اور امارات کی کشمیر میں سرمایہ کاری

8:18 - March 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3511557
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درجنوں سرمایہ کار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے جہاں وہ مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کریں گے۔
 ایکس پریس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درجنوں سرمایہ کار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے جہاں وہ مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کریں گے۔
 
اطلاعات کے مطابق دبئی میں ایکسپو 2020 کے دوران کئی عرب کمپنیوں نے بھارتی حکومت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں سرمایہ کاری کے لیے معاہدے کئے تھے اور رواں ہفتے درجنوں کمپنیوں کے نمائندے کشمیر پہنچے ہیں۔
 
سعودی عرب اور اماراتی کمپنیاں مقبوضہ کشمیر میں زراعت، ریئیل اسٹیٹ اور فوڈ پروسیسنگ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی رکھتی ہیں ۔
 
مودی سرکار نے اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے وفاقی اکائیوں میں تبدیل کردیا تھا جس کے بعد پہلی بار وادی میں مسلم ممالک نے سرمایہ کاری کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
 
اسلامی مبصرین کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ  امت مسلمہ کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے سعودی عرب اور امارات خطے میں امیرکہ، اسرائیل اور بھارت کی بالا دستی کو فروغ دے رہے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha