رشیا الیوم نیوز کے مطابق جنوبی حیفا کے علاقے الخدیرہ کے علاقے میں جہادی آپریشن میں دو صھیونی اہلکار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیلی وزیر داخلہ عمر بارلو آج رات تل ابیب کے شمال میں الخدیرہ کے علاقے میں جہادی آپریشن کے بعد موجود ہیں۔
بنجمن نیتن یاہو نے اس حملے کے جواب میں لکھا: الخدیرہ میں آج رات ایک انتہائی سنگین دہشت گردانہ حملہ ھوا ہے میں متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔
یائر لپیڈ نے بھی لکھا:️میں نے Negev اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ کو الخدیرہ میں ہونے والے حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
تمام وزرائے خارجہ نے حملے کی مذمت کی اور اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مقامی میڈیا نے اس حملے کو اسرائیل کے دل پر وار قرار دیا ہے اور تشویش کا اظھار کیا جارہا ہے۔/