ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا حملہ ہے جنمیں درجن بھر صیھونی مارے گیے ہیں ۔ صیہونی پولیس کہہ رہی ہے کہ ایک فلسطینی شوٹر کو شہید کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی فورسز ممکنہ ساتھیوں یا دیگر حملہ آوروں کی تلاش میں ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار شخص نے فائرنگ کرکے کارروائی کی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے مشرقی تل ابیب میں جہادی آپریشن انجام دینے والے شخص کی تصویر شائع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ شخص ضیا حمرشہ ہے اور جنین شہر کا رہائشی ہے اور فلسطینی الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کا رکن بھی ہے۔
حماس کے رہنما مشیر المصری کا کہنا تھا کہ آپریشن تل ابیب ہمارے لوگوں اور اس کے مقدسات کے خلاف غاصبانہ جرائم کا ایک فطری ردعمل ہے اور ہماری عوام ناانصافی اور ظلم کو قبول نہیں کر سکتی اور اسلئے اس شرمناک سرنگ سربراہی اجلاس کا فوری جواب دیا گیا
صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ، اسرائیلی مقامی وقت کے مطابق وزیر جنگ، داخلی سلامتی کے وزیر، آرمی چیف، چیف آف اسٹاف شن بیٹ، پولیس کمشنر اور دوسری جماعتوں کی موجودگی میں ایک سیکورٹی میٹنگ کال کیا گیاہے۔
مزید تفصیلات باقی ہیں۔۔