عرب ممالک میں آمد رمضان پر روایتی پروگراموں کی واپسی

IQNA

عرب ممالک میں آمد رمضان پر روایتی پروگراموں کی واپسی

7:58 - March 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3511589
تہران(ایکنا) کورونا رکاوٹوں میں کمی کے بعد مختلف عرب ممالک میں روایتی تقریبات کی واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اناطولیہ نیوز کے مطابق رمضان المبارک کی آمد پر دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمان استقبال رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس سال کورونا رکاوٹوں میں کمی کے بعد روایتی تقریبات کی بحالی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

گذشتہ دو سالوں سے مختلف عرب ممالک میں رمضان کی روایتی تقریبات شدید متاثر ہوئی تھیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ اس سال شب بیداری، نماز تروایح، رمضان کی محفلیں ، مساجد کی تقریبات اور دیگر پروگرامز بحال ہوں گے۔

آخری مہینوں میں عرب ممالک میں کورونا کی شدت میں کافی حد تک کمی آئی ہے اور رکاوٹوں کو ختم کیا جارہا ہے۔

اس سال کی کچھ تقریبات اور پروگراموں کی تفصیل:

۱- سعودی عرب: اعتکاف و افطاری کی بحالی

دو سالوں کی رکاوٹوں اور پابندیوں کے بعد بائیس مارچ کو سعودی حکام نے حرمین شریفین (مسجدالحرام و مسجدالنبی) میں رمضان کے دوران اعتکاف منعقد کرانے کا اعلان کیا۔

سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سال افطاری تقریبات بھی دوبارہ منعقد کرانے کی اجازت صادر کی گیی ہے۔

۲- امارات: افطاری خیموں کی بحالی

چودہ مارچ کو امارات میں اعلان کیا گیا کہ تمام افطاری خیموں کو منعقد کرانے کی اجازت دی گیی ہے۔

۳- کویت: افطاری کی اجازت

چودہ مارچ کو کویت میں اعلان ہوا کہ تمام رمضان پروگرام حسب معمول منعقد ہوں گے اور افطاری تقریبات کی اجازت ہوگی۔

وزارت اوقاف کے مطابق تمام تراویح نمازوں کی اجازت دی گیی ہے۔

روزنامه القبس کے مطابق اعتکاف اور مساجد میں دروس بھی اس سال منعقد ہوں گے۔

۴- مصر: افطاری، تراویح اور محافل پر پابندی ختم

مارچ میں وزارت اوقاف نے اعلان کیا کہ مساجد میں تمام روایتی تقریبات اور محافل پر پابندی ختم کی جارہی ہے تاہم ایس او پیز کی رعایت کی جائے۔

وزارت کے مطابق خواتین کی مساجد میں تقریبات بھی شروع کی جاسکتی ہیں۔

حکومت کے مطابق مساجد میں افطای وغیرہ بھی اب آزاد ہے۔

۵- اردن: مساجد کی محافل آزاد

اکیس مارچ کو اردن کی حکومت نے «رمضانیات» ثقافتی مہم شروع کی اور کہا گیا کہ اس سال رمضان روایتی طرز پر ہوگا اور تقریبات کی مکمل اجازت ہوگی۔

اعلان کے مطابق تمام لاگو شدہ ایس او پیز ختم کی جارہی ہیں۔

۶ - بحرین: رمضان آزاد

اٹھایس مارچ کو اعلان کیا گیا کہ اس سال رمضان المبارک روایتی انداز میں منایا جائے گا۔

اداره اوقاف اهل سنت کے مطابق نمازخانوں میں خواتین کی نماز جماعت بھی منعقد ہوگی۔

۷- قطر: افطاری و تروایح کی اجازت

روزنامه قطری الشرق کے مطابق مساجد کی تقریبات اس سال شروع کی جارہی ہیں۔

قطری حکام کے مطابق مختلف ایس او پیز میں بھی نرمی کی جارہی ہے اور لوگ رمضان کی محافل میں آزاد ہوں گے۔/


4045551

نظرات بینندگان
captcha