سوئفٹ مالی سسٹم اور ڈالر کی اجارہ داری خطرے میں

IQNA

سوئفٹ مالی سسٹم اور ڈالر کی اجارہ داری خطرے میں

8:00 - April 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3511600
یکم اپریل سے روسی گیس کی روبل میں ادائیگی نہ کرنے والوں سے معاہدے ختم کردیے جائیں گے۔ روسی صدر
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک۔ روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ انہوں نے یکم اپریل سے روسی گیس کی ادائیگی روبل میں کرنے کے احکامات پر دستخط کردیے ہیں۔
 
غیرملکی کمپنیوں نے ادائیگیاں نہیں کیں تو معاہدے روک دیے جائیں گے۔ پیوٹن نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دوسروں کے خرچے پر اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گا۔
 
امریکا عالمی عدم استحکام سے منافع کمائے گا، پیوٹن نے کہا کہ روس کیخلاف معاشی جنگ سالوں قبل شروع ہوگئی تھی۔ 
 
انھوں نے مزید کہا کہ روس کیخلاف پابندیوں کا مقصد اس کی ترقی کو نقصان پہنچانا ہے، مغربی پابندیاں پہلے سے تیارکی گئی تھیں اور اب مغرب پابندیوں کی نئی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔
 
 
ماہرین کے مطابق روسی اقدام ایک طرف یورپی ممالک کو انرجی کے میدان میں شدید مشکلات کا باعث بن سکتا ہے تو دوسری طرح ڈالر اور سویفٹ مالی سسٹم کو بھی دھچکہ لگنے کا امکان ہے۔/
نظرات بینندگان
captcha