پابندیوں کا کھیل' ڈالر اور یورو کو کمزور کر رھا ھے - کریملن

IQNA

پابندیوں کا کھیل' ڈالر اور یورو کو کمزور کر رھا ھے - کریملن

10:04 - April 04, 2022
خبر کا کوڈ: 3511614
تہران(ایکنا) بیجا اور ہر وقت کی پابندیوں سے ڈالر اور یورو کی اجارہ داری کو سخت دھچکہ لگا ہے۔

 ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے پریس سکریٹری دیمتری پیسکوف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  امریکی ڈالر اور یورو کا وقار روس مخالف پابندیوں سے "بڑی حد تک متزلزل" ہوا ہے، جو اب زیادہ سے زیادہ ممالک کو غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ تصفیہ میں قومی کرنسیوں کی طرف راغب کر رھا ہے۔

 

پیسکوف نے بیلاروس کے 24 ٹی وی چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ’’درحقیقت، ان ٹھگوں جیسی پابندیوں کے کھیل کے پس منظر میں، ڈالر اور یورو کا وقار متزلزل ہوا ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ڈالر کی بنیاد ریزرو کرنسی  ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ روس نے تمام گیس خریدنے والے ممالک سے کہا ہے کہ جو روبل میں ادائیگی نہیں کرے گا انہیں گیس کی فروخت روک دی جائے گی۔/

 

نظرات بینندگان
captcha