«بسم الله» کے تربیتی پہلو

IQNA

«بسم الله» کے تربیتی پہلو

9:06 - April 06, 2022
خبر کا کوڈ: 3511630
ہر کام سے پہلے «بسم الله الرحمن الرحیم» پڑھنے کی تاکید کیوں کی جاتی ہے؟

ایکنا نیوز- نامور مفسر قرآن محسن قرائتی ہر کام کے آغاز سے قبل بسم اللہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہیں۔

حدیث میں ہم پڑھتے ہیں: ہر کام کےلیے «بسم اللّه» کہو اور اگر دسترخوان پر مختلف غذا ہو تو الگ غذا شروع کرنے سے پہلے دوبارہ «بسم اللّه» کہیے. ( بحار، ج‌63، ص‌421).

اگر آپ کسی کارخانے کی مصنوعات پر نظر ڈالے تو ہر اوزار پر اس کارخانے کا اسٹیکر یا نشان لگا ہوگا مثلا کسی برتن کے کارخانے پر جایے توچھوٹے بڑے سارے برتن پر اس کارخانے کا نام یا لوگو لگا ہوگا۔

 

اسی طرح ہر ملک کے جھنڈے کا الگ رنگ و نشان ہے اور انکے سفارت خانوں اور کشیوں پر اس ملک پرچم لگا ہوگا۔

 

خدا پرست انسان بھی اپنے تمام کاموں پر اللہ کا نام لیتا ہے چاہے وہ کام چھوٹا ہو یا بڑا۔ حضرت ابراهیم(‌ع) فرماتے ہیں: میری نماز، عبادت، زندگی اور موت سب میرے رب یا رب العالمین کے لیے ہیں۔

«انّ صلاتى و نُسكى و مَحیاىَ و مَماتى لِلّه رَبّ العالَمین»(سوره انعام، آیه 162).

قرآن سے  پیغمبر اکرم صلى الله علیه وآله سے کہا جاتا ہے: کام کے آغاز میں اپنے رب کو یاد کرو: «اِقرأ بِاسمِ ربِّك»(سوره علق، آیه 1) اور کام فارغ ہونے کے بعد بھی، اور اگلا کام شروع کرو اور خدا کی یاد میں رہو، «فاذا فَرَغتَ فَانصَب و الى ربِّكَ فَارغَب» (سوره انشراح، آیه 7 – 8 ).

قابل ذکر ہےکہ صاحب تفسیر نور محسن قرائتی (متولد 1945)،  معروف ایرانی عالم دین ہے اور دس جلدوں پر تفسیر نور انکی کاوش ہے. محسن قرائتی چالیس سالوں سے ایرانی ٹیلی ویژن پر «درس‌هایی از قرآن» کے عنوان سے سادہ انداز میں درس قرآن میں مصروف عمل ہیں۔ محسن قرائتی کی ساٹھ سے زاید کتابیں اب تک چھپ چکی ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha