یمن میں قحط و بھوک کا ذمہ دار روس یا سعودی

IQNA

یمن میں قحط و بھوک کا ذمہ دار روس یا سعودی

10:17 - April 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3511704
تہران(ایکنا) امریکہ نے روس یوکرین جنگ کو یمنی قحط و بھوک کا ذمہ داری قرار دیا ہے !

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے کے کل کے ریمارکس پر کانگریس کی مسلمان نمائندہ الہان عمر کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے  جس میں اُنہوں نے یوکرین پر روسی حملے کو یمن میں غذائی عدم تحفظ کا ذمہ دار ٹھہرایا

 

الہان عمر کا کہنا تھا کہ یمن کا تباہ کن انسانی بحران یوکرین پر روس کے غیر قانونی حملے کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ اس کی وجہ سعودی قیادت والے اتحاد کی جنگ اور وحشیانہ محاصرہ ہے جو لاکھوں بھوکے یمنیوں کو ہلاک کر رہا ہے اور جس کی امریکہ حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہمیں اس پر الزام نہیں لگانا چاہیے جس کا وہ مستحق نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جارح سعودی اتحاد یمن میں آٹھ سالوں سے حملہ کررہا ہے جہاں لاکھوں بچے اور بوڑھے قحط سالی کا سامنا کررہے ہیں اور اب بھی جنگ بندی کی ہر روز خلاف ورزی کر رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اس نے درجنوں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

 

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے سنیچر کی رات سبا نیوز سے انٹرویو میں کہا کہ جارح سعودی عرب اور اس کے اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹے میں 61 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، جارح اتحاد کے بمباری اور جاسوسی کرنے والے جہازوں نے یمن کے مآرب، تعز، الجوف، حجہ، صعدہ، عمران، البیضا، الضالع اور الحدیدہ کے آسمان کے اوپر پروازیں کیں جب کہ صوبے مآرب اور لحج میں اس اتحاد کے فوجیوں نے مختلف اہداف پر راکٹ مارے ۔ قابل ذکر ہے کہ یمن میں 2 اپریل کو شام 7 بجے سے جنگ بندی کے نافذ ہونے کا اعلان ہوا، لیکن اس کے بعد سے شاید ہی کوئی دن ایسان گزرا ہو جب جارح اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کی ہو۔

نظرات بینندگان
captcha