«خودشناسی» روحانی رہنما کی نگاہ میں

IQNA

«خودشناسی» روحانی رہنما کی نگاہ میں

11:07 - April 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3511730
«بہترین شناخت، انسان کا خود سے آگاہ ہونا ہے». یہ جملہ امام علی(ع) کا قرآنی تعلیمات سے اخذ شدہ ہے جس کےلیے تمام انبیاء نے کوشش کی۔

ایکنا نیوز- 21 رمضان، یوم شهادت امام علی(ع) ہے، آپکو دو دن پہلے محراب نماز میں ایک تکفیر مائنڈ سیٹ گمراہ شخص نے شدید زخمی کیا تھا، پہلا امام علی(ع) کون تھا؟

حضت علی(ع) نے مردوں میں سب سے پہلے ایمان لایا، کاتب وحی تھا اور رسول گرامی کے نزدیک ترین یاوروں میں شمار ہوتا ہے ۔

تاریخی پہلو کے علاوہ انہوں نے باتوں اور کردار سے تاریخ میں خود کو منوایا اور تاریخ عدالت میں خود کا مثالی لیڈر کے طور پر ثابت کیا۔

نهج‌البلاغه کتاب انکی نادر کتاب ہے جنمیں بہترین معنوی اور مثالی بیانات شامل ہیں جنمیں سے انسانی شناسی اہم ترین موضوع ہے۔

جوان کا دل یا قلب جوان ایک زرخیز زمین کی مانند ہے جسمیں جو بووگے وہ قبول کرلے گا. (نهج‌البلاغه) امام علی(ع) کا یہ بیان جوانوں کی تربیت پر بہترین رہنمائی ہے. تربیت میں پہلا قدم «خودی» بیان کیا گیا ہے. اس معنی میں کہ انسان اپنی قدر کو پہچان لیں۔

 

«خودشناسی» کلام رهبر معنوی میں

 

. «عظیم ترین شناخت، انسان کا اپنی [ظرفیت‌ و اقدار‌] سے آگاہی ہے» (غرر الحکم). فرماتے ہیں: «انبیاء آئے تاکہ لوگوں کی فطرت کو جگا دیں اور عقل کی قدرت کو آزاد کرکے انکو خودی کی طرف ہدایت کریں۔(نهج البلاغه).

یہ خود شناسی انسان کی کس طرح مدد کرے گی؟ خود شناسی انسان کو اپنی اور خدا کی شناخت کی طرف رہنمائی کرتی ہے

: «جو اپنی قدر نہ جانے وہ دوسرں کی قدر بھی نہیں جانے گا»(غرر الحکم). کیوں؟ کیونکہ ایسا انسان زندگی کو بے مقصد سمجھتا ہے۔

 

اس کلام کو قرآن مجید کی تعلیمات میں دیکھا جاسکتا ہے: «اے ایمان لانے والو خود کو پہچان لو، اگر تم ہدایت یافتہ بنے تو دوسرے تمھیں گمراہ نہیں کرسکتا. تم سب کو خدا کی طرف لوٹنا ہے، جو تم کرتے ہو وہ تمھیں اس سے آگاہ کرے گا»(مائده، 105).

*نَهجُ البَلاغه امام علی(ع) کی کتاب ہے جس کو سید رضی نے سال 970 میں جمع کیا جس میں خطبه، خطوط، اور مختصر جملے شامل ہیں۔

*غُرَرُ الحِکَم و دُرَرُ الکَلِم امام علی کی کتاب ہے جسمیں آپ کے ۱۰۷۶۰ جملے موجود ہیں جس کو ابوالفَتح آمِدی نے گیارویں ہجری میں تالیف کی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha