فلسطینی استقامت کا نیا میزائل تجربہ

IQNA

فلسطینی استقامت کا نیا میزائل تجربہ

9:52 - May 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3511777
فلسطینی استقامت محاذ نے نیا تجربہ کرتے ہوئے سمندر کی جانب ایک میزائل فائر کیا ہے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈسیک کے مطابق فلسطینی استقامتی محاذ نے سنیچر کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک نئے تجربے کے طور پر سمندر کی جانب ایک میزائل فائر کیا ہے. اس میزائل تجربے کا مقصد اپنی میزائل صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

 

ابھی تک اس میزائل کا ماڈل اور اس کی خصوصیات سامنے نہیں آئی ہیں۔  غزہ پٹی میں بھی استقامتی محاذ، مسجد الاقصی میں صیہونیوں کی یلغارکے جواب میں تجربے کے طور پر اب تک تقریبا تیس میزائل سمندر کی جانب فائر کرچکا ہے۔

 

پندرہ اپریل کے بعد سے اب تک صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان سال کی شدیدترین جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ان جھڑپوں میں صیہونی فوجیوں نے کم سے کم تین سو پچاس فلسطینیوں کو زخمی اور چار سو سے زیادہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha