عیدالفطر کے دن بھی یمن پر سعودی جارحیت جاری

IQNA

عیدالفطر کے دن بھی یمن پر سعودی جارحیت جاری

8:03 - May 04, 2022
خبر کا کوڈ: 3511796
جنگ بندی کے باوجود حملوں اور محاصرے پر انصاراللہ کا انتباہ جاری

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق، یمن کے الحدیدہ صوبے میں جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 106 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
 
 
المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق، جارح سعودی اتحاد نے عید الفطر کے باوجود الحدیدہ پر راکٹ اور توپخانے سے حملے اور اس صوبے کے اوپر جاسوسی پروازیں انجام دیں۔ اس طرح اس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 106 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
 
 
سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے مختلف ناجائز اہداف کے حصول کے لئے یمن پر وحشیانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے ۔ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا ایک مقصد اپنی کٹھ پتلی منصور ہادی کی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانا تھا۔
 
عید سے قبل انصاراللہ کے شدید جوابی حملوں کے بعد سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ وہ جنگ بندی پر متفق ہے اور اس کے مقابل انصاراللہ نے بھئ جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ۔/
نظرات بینندگان
captcha