سابقہ شیخ‌ القراء مصر کی یاد میں قرآنی محفل

IQNA

سابقہ شیخ‌ القراء مصر کی یاد میں قرآنی محفل

7:11 - May 07, 2022
خبر کا کوڈ: 3511803
تہران(ایکنا) معروف مصری قاری «شیخ محمد محمود طبلاوی» کی یاد میں انکی برسی پر قرآنی محفل منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «صدی البلد» کے مطابق قرآنی محفل مرحوم طبلاوی کے خاندان کے تعاون سے انکی دوسری برسی  پرقاہرہ کے جنوبی علاقے «الاباجیه» میں قرآنی محفل منعقد کی گیی۔

 

مصری انجمن قرآء و حفاظ کے ترجمان محمد الساعاتی کا اس بارے میں کہنا تھا: «مرحوم طبلاوی کے خاندان کی کوشش سے محفل نماز ظهر کے بعدالأباجیه میں منعقد کی گئی».

 

انکا کہنا تھا: « مصری قراء و حفاظ کی انجمن کے اراکین بھی اس محفل میں شریک تھے جو محمد محمود طبلاوی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے منعقد کی گیی».

 

مرحوم محمد محمود طبلاوی اسلامی دنیا اور مصر کے نامور قاری تھے جو ۱۴ نومبر ۱۹۳۴ کو پیدا ہوئے تھے اور  معروف مصری صحافی  «محمود السعدنی» کے بقول نامور مصری قرآء کے وہ آخری چشم و چراغ تھے۔

 

مرحوم طبلاوی  ۱۰ سال کی عمر میں حافظ بنے اور ۱۶ سال کی عمر میں نامور قاری کے عنوان سے شمار ہونے لگے۔

 

مرحوم طبلاوی نے دنیا کے اسی ممالک کا دورہ کیا اور تلاوت کے حوالے سے انکو  «صدی کی دریافت» کا لقب دیا گیا تھا۔

 

شیخ محمد محمود طبلاوی قرآنی خدمات کے بعد  ۵ مئی ۲۰۲۰ کو  ۸۶ سال کی عمر میں دار فانی کو وداع کرگئے۔/

4054812

 

نظرات بینندگان
captcha