خطیب مسجدالاقصی کی جانب سے قدس کے دفاع میں وحدت اسلامی کی دعوت

IQNA

خطیب مسجدالاقصی کی جانب سے قدس کے دفاع میں وحدت اسلامی کی دعوت

7:13 - May 07, 2022
خبر کا کوڈ: 3511804
تہران(ایکنا) خطیب مسجدالاقصی نے نماز جمعه کے خطبے میں قدس شریف کے دفاع کے حوالے سے امت کی وحدت کو ضروری قرار دیا۔

ایکنا نیوز- فلسطین الیوم نیوز کے مطابق رمضان المبارک کے اختتام پر پہلے جمعے کی نماز میں رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں فلسطینی جمعہ کے لئے مسجد الاقصی پہنچے۔

 

اداره اوقاف اسلامی قدس کا کہنا تھا: صہیونی رژیم کی رکاوٹوں کے باوجود اور قدیم قدس کے حصے میں چیک پوسٹوں میں سختی بھی مانع نہ بن سکی اور بیس ہزار کے لگ بھگ فلسطینی مسجد الاقصی میں جمعہ کی ادائیگی کے لیے پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

 

خطیب مسجدالاقصی شیخ اسماعیل نواهضه نے خطبہ جمعہ میں اسلامی اور عربی وحدت کو دفاع  شهر قدس کے لیے لازم قرار دیا اور کہا کہ صہیونی حکام تاریخی مسجد کی شناخت ختم کرنے کی سازش پر عمل پیرا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: جعلی رژیم مزید نہیں چل سکتا اور نابودی کی سمت گامزن ہے اور فلسطینی مزاحمت تمام سازشوں کو ناکام بنا کر رہے گی۔

 

صہیونی فورسز نے گذشتہ ایک دو روز میں مزید ۴۴ فلسطینیوں کو قدس سے گرفتار کرلیا جب کہ شدت پسند صہیونیوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے سے روکنے کے دوران جھڑپ میں 38 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

 

مسلم – مسیحی مقدس مقامات کی کمٹی کے رکن مانوئل مسلم، کا کہنا تھا: قدس و مسجد الاقصی اور القیامه کلیسا و مسجد ابراهیمی صرف مزاحمت کی گولیوں سے پاک ہوسکتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ اسلو اور اس جیسے معاہدے کبھی ہمارے حقوق واپس نہیں دیں سکتے ہیں اور صرف مقاومت راہ نجات ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ قدس ہمارا مرکز و محور ہے اور فلسطینی مجاہدین اپن خون کی آبیاری سے اس کاز کو زندہ رکھ رہے ہیں۔

 

فلسطینی مجاہدین کی گذشتہ مہینوں میں کم از کم  ۱۸ صهیونیسٹ شدت پسند مارے جاچکے ہیں۔

 

مقبوضہ علاقوں قریوت جو جنوب مشرقی نابلس میں واقع ہے اور مشرقی نابلس بیت دجن میں جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہویے ہیں۔

 

نماز جمعہ کے بعد فلسطینی مظاہرین پر صہیونی فورسز کی فائرنگ سے بھی متعدد فلسطینی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔/

4054995

نظرات بینندگان
captcha