تفسیر قرآن میں امام صادق(ع) کا انداز

IQNA

تفسیر قرآن میں امام صادق(ع) کا انداز

7:30 - May 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3511945
امام صادق(ع) کا طرز تفسیر قرآن میں دلیل، تجزیہ اور اجتہاد پر مبنی تھا وہ تمام پہلووں کا جایزہ لیکر تجزیہ کرتے اور طلبا کے سامنے رکھتے تاکہ وہ سمجھ لیں کہ کس طرح قرآن کی گہرائی سے استفادہ کریں۔

ایکنا نیوز- امام جعفرصادق(ع) تفسیر قرآن میں مختلف روش پر کام کرتے، امام پچیس شوال سال 148 ہجری کو دنیا سے رخصت ہوئے۔

امام صادق(ع) کے اہم اقدامات میں سے ایک تشریح، تفسیر اور آیات و روایات کے رو سے قرآن فھمی کو پیش کرنا تھا اور ایک خاص علمی بنیاد پر قرآن مجید سے استفادہ فرماتے اور تمام آیات کو تجزیے اور تحلیل کے ساتھ طلبا کو پیش کرتے۔

 

امام کے طرز میں ایک طریقہ رسول گرامی اسلامی (ص) اور اهل بیت(ع) کی روش پر عمل تھا اور ان بنیادوں پر وہ تفسیر میں عمل کرتے۔

 

لغوی تفسیر اور لغت‌شناسی انکی دیگر روش میں شامل تھی اور اس میں وہ قرآن کے الفاظ کے درست معنی پر توجہ دیکر تفسیر پیش کرتے۔

تطبیقی روش بھی امام صادق(ص) کی تفسیر کا ایک اور انداز تھا اور اس میں ایک آیت کو آپ مختلف واقعات کے تناظر میں تشریح فرماتے اور قرآن کے بیانات کے بیرونی مظاہر کو پیش کرتے ۔

 

امام تفسیر میں شان نزول آیات اور مذکورہ واقعات کی تشریح فرماتے اور تاریخ انداز میں آیات کو مدلل پیش کرتے اور انکی روشنی میں مستقبل بارے انتباہ بھی فرماتے۔

 

بطور مجموع  امام صادق(ع) کی تفسیر میں تجزیہ و تحلیل، قدرت منطق و دلیل اور اجتہاد نظر آتے، وہ فہرست بندی کی بجائے تحلیلی قوت پر مرکوز ہوتے اور انکو سکھاتے کہ کتاب الہی کی گہرائیوں کو کسطرح سے سمجھا اور اس سے استفادہ کیا جاسکتے ہیں۔

 

یونیورسٹی اور حوزہ استاد  محمدرضا محمدی‌پیام کی باتوں سے اقتباس

نظرات بینندگان
captcha